بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے 8  اور  پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز  ہوچکا ہے۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کسی وقفے کے بغیر شام 5  بجے تک جاری رہے گی۔

کراچی، ملتان، مردان، چارسدہ، پشاور، فیصل آباد اور ننکانہ سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں ۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی نشستوں پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی ضمنی انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

7  نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان خود امیدوار ہیں  ، قومی اسمبلی کی آٹھوں نشستیں پی ٹی آئی کے ارکان کے استعفوں سے خالی ہوئیں۔

  تمام حلقوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔