بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان مسلم لیگ ن وہ واحد سیاسی جماعت جو ملک کو معاشی استحکام دلاسکتی ہے، ملک منظور حسین اعوان

جدہ: پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان نے کہا ہےکہ ن لیگ ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے ۔ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال اس وقت کافی تشویشناک ہے ، سابق وزیراعظم نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ سعودی عرب کے مرکزی ڈپٹی ہیڈ یوتھ کوآرڈینیشن چوہدری امجد آرائیں کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہ پاکستان مسلم لیگ ن وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو معاشی استحکام دلاسکتی ہے۔ نواز شریف اور موجودہ وزیراعظم شہباز شریف نے سابقہ ادوار میں بھی اور موجودہ دور میں ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کلید ی کردار ادا کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ اس وقت ملک کو نواز شریف کی ضرور ت ہے، تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو سزا دی گئی، نواز شریف کہتے ہیں انہوں نے اپنے معاملات اللّٰہ پر چھوڑ دیے ہیں۔

انہوں نے قیادت کا نئے عہدیدار نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میاں محمد طارق جنید اور چوہدری عرفان الحسن سدرہ سابق صدر جدہ نے خصوصی شرکت کی۔اسلام آباد سے مہمان شہزاد گوندل ،ایڈوکیٹ جنرل چوہدری بلو شیر وڑائچ ،نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد نواز ،صدر سوشل میڈیا سعودیہ عرب سائرہ شمس ،ہیڈ آف میڈیا احسن مسعود ،ڈپٹی ہیڈ آف سوشل میڈیا ذوہیب شہزاد کھوکھر ،ڈپٹی ھیڈ میڈیا احتشام سلیم رامے ،ممتاز صحافی خالد چیمہ ،شباب بھٹہ ،محمد عدیل ملتان بوریوالہ سے کارکنان چوہدری تنوریر گجر شاہ نواز چیمہ چوہدری منیر ڈوگر احمد علی آرایئں اور دیگر بھی شامل تھے۔