بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بدعنوانی کیخلاف تاریخی جنگ لڑی، توانائی کے انقلاب کو آگے بڑھائیں گے ،چینی صدر

بیجنگ (شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کو بدعنوانیوں کے خلاف لڑائی میں زبردست کامیابیاں ملی ہیں اور ان کامیابیوں کو مستحکم کیا گیا ہے۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ جماعت ، ملک اور فوج میں پوشیدہ سنگین خطرات کو دور کردیا گیا ہے۔شی نے کہا کہ ہم نے بدعنوانی کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ لڑی جس کی ہماری تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اپنے مقاصد کے مضبوط احساس کے سبب ہم نے 1 ارب 40 کروڑ افراد کو نقصان سے بچانے کیلئے چند ہزار کا احتساب کرنے اور اپنی جماعت کو ان تمام برائیوں سے پاک کرنے کا عزم کیا۔شی نے کہاکہ نے “شیروں کو باہر نکالنے” مکھیاں اڑانے اور “لومڑیوں کا شکار کرنے” سمیت ہرقسم کے بدعنوان اہلکاروں کو سزا دینے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے۔شی جن پھنگ نے کہا کہ عرصہ دراز سے بے قابوغیرصحت مند انہ رجحانات ختم کئے گئے اور ان مسائل کا ازالہ کیا گیا جو جماعت میں سرایت کرگئے تھے اور برسوں سے پریشان کررہے تھے۔شی نے کہا کہ جماعت کو اس سوال کا ایک اور جواب مل گیا کہ عروج وزوال کی تاریخی گردش سے کیسے بچا جاسکتا ہے۔ اس کا جواب ” خود اصلاح” ہے۔ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ جماعت اپنی ہیت ، اعتقاد یا اپنے کردار کو کبھی تبدیل نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چین کاربن کے اخراج کی اختتامی حد اور کاربن کے خاتمے کا ہدف حاصل کرنے کے لئے فعال اور مستعدی سے کام کرے گا۔چین کے توانائی اور مختص وسائل کی بنیاد پر ہم پرانے ختم کرنے سے پہلے نئے بنانے کے اصول پر مرحلہ وار اور منصوبہ بندی کے تحت کاربن اخراج کی غیر جا نبداری کو آگے بڑھائیں گے۔شی نے کہا کہ توانائی کے انقلاب کو مکمل طریقے سے آگے بڑھائیں گے، کوئلہ صاف ستھرے اور زیادہ مئوثر انداز سے استعمال ہوگا۔ توانائی کے نئے ذرائع کے لئے ایک نظام کی منصوبہ بندی اور ترقی کو تیز کریں گے۔شی نے کہا کہ چین ماحولیاتی تبدیلیوں کے ردعمل میں عالمی حکمرانی میں فعال طور پر شامل ہوگا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ مشترکہ مستقبل والی انسانی برادری کو فروغ دینے لئے چین نے خود کو وقف کردیا ہے۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ عالمی امن برقرار رکھنے اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لئے اپنی خارجہ پالیسی کے اہداف پر ڈٹا رہا۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انسانی معاشرے کو غیرمعمولی مسائل کا سامنا ہے۔ شی نے تمام ممالک سے کہا کہ وہ امن، ترقی، شفافیت ، انصاف، جمہوریت اور آزادی بارے انسانیت کی مشترکہ اقدار کی پاسداری کریں، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کریں۔شی نے کہا کہ آئیں ہم سب ہر قسم کے عالمی مسائل سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔