بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تربیتی طیارہ پشاور کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارہ معمول کے تربیتی مشن پر تھا۔ترجمان کے مطابق زمین پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، ائیر ہیڈکوارٹرز نے واقعےکی وجوہات جاننےکے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔