پشاور میں ضمنی انتخابات میں اب تک کے نتائج کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن شروع کر دیا۔
پی ٹی آئی کارکنان نے گلبہار میں پارٹی کیمپ میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ جیت کی خوشی میں کارکنوں نے ہوائی فائرنگ کی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
پشاور این اے 31 میں جشن کا سماء✌️💪❤️ pic.twitter.com/vd87XCfjUa
— عبدالودود قبائلی 🇧🇫 (@WadoodMangal123) October 16, 2022
خیال رہے کہ پشاور میں این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی فتح یقینی ہے۔









