اسلام آباد(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کے علاوہ کوئی قیادت نہیں جو ن لیگ کو الیکشن جتوا سکے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ نوازشریف کے واپس آئے بغیر ن لیگ الیکشن نہیں جیت سکتی ۔انہوں نے کہا کہ قصہ المختصر نوازشریف کے علاوہ کوئی قیادت نہیں جو الیکشن جتوا سکے ۔
نوازشریف کے واپس آئے بغیر ن لیگ الیکشن نہیں جیت سکتی، محسن شاہنوازرانجھا








