بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوکرین جنگ میں روس کے ساتھ دینے کا الزام بے بنیاد ہے ،سعودی وزیردفاع

  جدہ (ممتاز نیوز )سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کے ساتھ دینے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے باتیں ہمارے لئے باعث حیرت ہیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ان الزامات سے حیران ہے کہ مملکت یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کا ساتھ دے رہی ہے۔انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ٹویٹر پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ یوکرینی صدر کی طرف سے ولی عہد محمد بن سلمان کا یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرنے اور ملک کے لئے سعودی امداد کے اعلان کرنے پر شکریہ ادا کرنے اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ جھوٹے الزامات یوکرین کی حکومت کی طرف سے نہیں آئے۔سعودی وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ لوگ سعودی عرب پر روس کے ساتھ کھڑے ہونے کا الزام لگا رہے ہیں اس حقیقت کے باوجود کہ اوپیک پلس کی طرف سے 5 اکتوبر کو پیداوار میں 2 ملین بیرل یومیہ کمی کرنے کا فیصلہ متفقہ تھا اور یہ خالص اقتصادی وجوہات کی بناء پرکیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ایران بھی اوپیک کا رکن ہے، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ مملکت بھی ایران کے ساتھ کھڑی ہے؟ دریں اثنا، اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیث نے ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کسی خاص قیمت کو ہدف نہیں بناتی، بلکہ طلب اور رسد کے درمیان توازن کو ہدف بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سست معاشی نمو تیل کی طلب کو ظاہر کرتی ہے اور اوپیک پلس نے پیشگی فیصلہ کیا۔ تیل کی منڈیوں کا استحکام مستقبل کے لیے اہم ہے، یہ صرف آج کے بارے میں نہیں ہے۔ ہمارے فیصلے خالصتاً تکنیکی ہوتے ہیں۔