بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران سمیت PTI رہنماؤں کے بیانات بے بنیاد ہیں، ترجمان الیکشن کمیشن

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں اتوار کے روز 11 قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن پر امن رہے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق3 صوبائی اور 8قومی اسمبلی کے حلقوں کے ضمنی انتخابات میں پولنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں قائم الیکشن کمیشن کے مرکزی کنٹرول روم کو 15 شکایات موصول ہوئیں ۔ ترجمان کے مطابق زیادہ تر شکایات کارکنوں کے آپس کے تصادم اور معمولی نوعیت کے جھگڑوں سے متعلق تھیں جن کو فوری طور پر حل کر دیا گیا ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بعض پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ اسٹیشنز کے باہر سیاسی کارکنان میں معمولی تصادم ہوا تا ہم پولیس نے فوری طور پر حالات پر قابو پا لیا ۔