برلن (نیوز ڈیسک )جرمنی کی سب سے بڑی مسجد میں پہلی بار اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور دنیا بھر میں اس روح پرور منظر کو پسند کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کے دریا کنارے واقع تاریخی شہر کولون میں ایک مسجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی گئی۔ جرمنی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اذان لاؤڈ اسپیکر پر دی گئی ہو۔کولون شہر میں مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد آباد ہے اور گزشتہ چند برسوں سے مقامی انتظامیہ اور مسلم کمیونٹی کے درمیان لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت کے حوالے سے مذاکرات جاری تھے جس میں گزشتہ برس ایک معاہدہ طے پاگیا تھا۔اس معاہدے کے تحت پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان اس مسجد میں دی گئی جس کا افتتاح ترک صدر نے کیا تھا اور یہ جرمنی کی سب سے بڑی مسجد ہونے کے علاوہ اپنی جدت طرز تعمیرات کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔
جرمنی میں پہلی بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان دنیا بھر میں ویڈیو وائرل








