بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی شہادت پر عدالت عالیہ بلوچستان ، ہائی کورٹ سرکٹ بنچز ، تمام ضلعی اور ماتحت عدالتوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا

کوئٹہ (ممتاز نیوز )سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی شہادت پر عدالت عالیہ بلوچستان ، ہائی کورٹ سرکٹ بنچز ، تمام ضلعی اور ماتحت عدالتوں میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔ رجسٹرار بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے واقعہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان ، سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور ، سابق کور کمانڈر اور وفاقی وزیر عبدل قادر بلوچ ، جج صاحبان ، سینئیر وکلا اور عمائدین جسٹس مسکانزئی کی شہادت پر تعزیت کیلئے مسکانزئی ہاؤس خاران پہنچے اور مغفرت کیلئے دعا کی ۔ جسٹس مسکانزئی 14 اکتوبر کو دہشتگرد حملہ میں شہید ہوئے تھے ۔ وکلا تنظیموں کی طرف بھی واقعہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ محمد نور مسکانزئی 2014 سے 2018 تک عدالت عالیہ بلوچستان کے 18 ویں چیف جسٹس رہے ۔ جسٹس نور مسکانزئی فیڈرل شریعت کورٹ کے 17 ویں چیف جسٹس بھی تھے ۔ جسٹس مسکانزئی کو آبائی علاقہ مسکان قلات خاران میں سپرد خاک کیا گیا ۔