بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑااضافہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار اضافہ ہوگیا، فی بیرل 118 ڈالر سے زائد ہوگئی،7 روز میں تیل تقریباً 20 ڈالر فی بیرل مہنگا ہوچکا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ منگل کے روز بھی جاری رہا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین اور روس کے درمیان جنگ اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات ہیں۔برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 2.23 فیصد اضافے سے 118.18 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.13 فیصد اضافہ ہوا اور نرخ 112.31 ڈالر فی بیرل ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 7 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 20 ڈالر فی بیرل تک بڑھ چکی ہیں۔