بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اس سال یومِ پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے: سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یومِ پاکستان کے موقع پرسربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا کہنا ہے کہ اس سال یوم پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

یوم پاکستان کے حوالے سے جاری پیغام میں ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر  کا کہنا تھا کہ23 مارچ پاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے، 23 مارچ کو مسلمانان برصغیر نے پہلی بار باضابطہ طور پر علیحدہ وطن کامطالبہ کیا۔

ائیر چیف مارشل نے کہا کہ یوم پاکستان آباؤ اجداد کی آزادی کے لیے قربانی اور طویل جدوجہد کی علامت ہے، اس سال یوم پاکستان خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم پریڈ کے موقع پر جے 10سی جہاز کا مظاہرہ دیکھے گی، جے 10سی حال ہی میں پاک فضائیہ کا حصہ بنا ہے، جے 10 سی طیارے ہماری جدت پر مبنی پالیسی کا شاہکار ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ جاری ہے جس میں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔