بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف کا آنا قوم کیلئےضروری، ضمنی الیکشن کواپنی جیت سمجھ رہےہیں،خواجہ آصف

 اسلام آباد: مسلم لیگ( ن) کے رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا خود لیڈر ہر جگہ سےلڑ رہا تھا ہم ضمنی الیکشن کواپنی جیت سمجھ رہےہیں۔
خواجہ آصف نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنی 2نشستیں ہار چکی ہے نوازشریف کا آنا پاکستانی قوم کےلئے بہت ضروری ہے عمران خان جہاں خودالیکشن نہیں لڑےوہاں پی ٹی آئی ہار گئی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن آئین اورقانون کےمطابق اپنےمقررہ وقت پرہوں گے ایم کیوایم کی ناراضی والی کوئی بات نہیں ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی کی دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔