بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 791 اسمگلرز گرفتار

اسلام آباد: رواں سال پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے 2446 کیسز درج ہوئے ہیں۔ یہ بات قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتائی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتایا کہ پاکستان میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 791 اسمگلرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو تربیلا ڈیم سے پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام جاری ہے، منصوبے پرایف ڈبلیو او کام کر رہا ہے اور یہ منصوبہ آئندہ چار سال میں مکمل ہو گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام ٹیوب ویلز اور فلڑیشن پلانٹس کو بتدریج شمسی توانائی پر منتقل کیا جا رہا ہے۔