سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو بڑی کامیابی عطا کی ہےانہیں اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے۔اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان کا اتنی بڑی کامیابی کے بعد چند پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی الزام ان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا،انہیں الزامات کی بجائے اچھے انتظامات پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرنی چاہئے تھی۔
اتنی بڑی کامیابی کے بعد عمران کے منہ سے دھاندلی کے الزامات اچھے نہیں لگتے ،چودھری شجاعت








