بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ساتھ دے کر پچھتا رہے ہیں، کسی وقت بھی حکومت چھوڑ سکتے ہیں: ایم کیو ایم کا اعلان

ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ شہباز حکومت سے تنگ آگئے ہیں کسی بھی وقت حکومت چھوڑ سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت سے تنگ آگئے ہیں ۔ ہمارے ووٹرز کو ڈسٹرب کیا گیا۔ ہماری 14 سیٹیں چوری کرکے پی ٹی آئی کو دی گئی ۔ ڈی لیمیٹیشن ایم کیو ایم کے ووٹ بینک کو توڑنے کیلئے کی گئی ۔
وسیم اختر نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو جوائن کیا لیکن انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ساتھ دے کر پچھتا رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ زیادتیاں کی جا رہی ہیں۔ کل پوری سیاسی جماعتوں کی ہار ہوئی ۔