بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بین الاقوامی سیمینار عالمی سٹریٹجک تھریٹ اینڈ رسپانس۔2022 کا ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد

اسلام آباد(ممتاز نیوز ) سینٹر برائے ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز اپنا دو روزہ بین الاقوامی فلیگ شپ سیمینار بعنوان ‘گلوبل اسٹریٹجک تھریٹ اینڈ ریسپانس 19 تا 20 اکتوبر ایئر ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں منعقد کر رہا ہے جسکا مرکزی موضوع ‘ترقی پذیر گلوبل آرڈر: چیلنجز اور مواقع’ ہوگا۔ دو سالوں میں ایک بار منعقد ہونے والا جی اسٹار سیمینار ایک منفرد بین الاقوامی فورم ہے جسے سینٹر برائے ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز نے اہم عالمی اسٹریٹجک رجحانات اور چیلنجز کا جائزہ لینے کے مقصد سے شروع کیا۔سیمینار میں کینیڈا، چین، جرمنی، لیٹویا، نیوزی لینڈ، امریکہ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالرز اور پریکٹیشنرز شرکت کریں گے۔ سیمینار میں بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال پر چار موضوعاتی سیشن ہوں گے جن میں بین الاقوامی سلامتی ماحول، جیو اکنامکس، ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے تناظر میں مستقبل کی جنگ اور ایرو اسپیس سیکیورٹی شامل ہیں۔ سیمینار مستقبل کی فضائی جنگ کے تناظر میں تکنیکی ترقی، عالمی تزویراتی خطرات اور رسپانس مینجمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔