بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،متعددافرادگرفتار

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اے این ایف کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری،وفاقی دارالحکومت کے سیکٹرایف سیون میں قلع سیف اللّٰہ کے رہائشی ملزم سے 300 نشہ آور گولیاں برآمدکرلیں ،اے این ایف اور ایف سی نے اورکزئی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےخیبر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹیوٹا ہائیلکس سے 14کلو400 گرام چرس برآمد کرکے خیبرکے رہائشی ملزم کوگرفتارکرلیا،پنجاب کے ضلع میانوالی میں بھی کارروائی کرتے ہوئے کار سے 3 کلو 600 گرام چرس اور 1 کلو 150 گرام افیون برآمدکرکے دوافراد کوگرفتارکرلیاگیا