بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اعظم سواتی پر زیرِ حراست تشدد ،ایوانِ بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے اٹھا دیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )سینیٹر اعظم سواتی پر زیرِ حراست شدید ذہنی و جسمانی تشدد کا معاملہ ،ایوانِ بالا میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے اٹھا دیا پاکستان تحریک انصاف کے اراکینِ سینٹ نے مشترکہ خط چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سربراہی میں سینئر قیادت کے کل کے اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کا معاملہ چیف جسٹس کے روبرو اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،چیف جسٹس کے نام خط میں کہاگیاکہ 13 اکتوبر کی رات کے پچھلے پہر ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی رہائشگاہ پر دھاوا بولا، سینیٹر اعظم سواتی کی رہائشگاہ کو اُتھل پُتھل کیا گیا، پوتے پوتیوں کی چیزیں بھی ہتھیائی گئیں،عدالت میں پیشی سے قبل کئی گھنٹوں تک سینیٹر اعظم سواتی کو حراست میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،اعظم سواتی نے عدالت کو خود پر ہونے والے تشدد سے آگاہ کیا،سینیٹر اعظم سواتی نے جسم کے حساس حصوں پر کئے جانے والے شرمناک تشدد کے بارے میں معزز عدالت کو بتایا،ایوانِ بالا کے رکن اور بزرگ شہری پر زیرِ حراست تشدد سے عوام میں بڑے پیمانے پر حراسگی اور عدمِ تحفظ کے جذبات کی لہر اٹھی ہے،دستورِ پاکستان انسانی تعظیم کی مکمل ضمانت فراہم کرتا، عدالتِ عظمیٰ انسانی حقوق کی محافظ ہے،خط میں مطالبہ کیاگیاکہ چیف جسٹس انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزی کے اس معاملے کا مفادِ عامہ ،آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت معزز عدالت معاملے ازخود نوٹس لے