اسلام آباد(ممتاز نیوز )سینیٹر اعجاز چودھری اور بیرسٹر ملیکہ بخاری چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد اب سے چند ہی لمحوں میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے اہم گفتگو کریں گے۔
گذشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ سکندرسلطان راجہ بددیانت ہیں پھر بھی وہ اپنی نشست پربراجمان ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کا الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن سے بھی پیسے لیتا تھا اور سندھ حکومت سے بھی۔
انھوں نے مزید کہا تھا کہ تحریک انصاف موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت بھی انتخابات میں حصہ لے گی، اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔









