بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دنیا کے دوسرے امیر شخص آرنلٹ نے عوامی ٹریکنگ سے تنگ آکر اپنا طیارہ فروخت کر دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) دنیا کے دوسرے امیر شخص برنارڈ آرنلٹ نے عوامی ٹریکنگ سے تنگ آکر اپنا طیارہ فروخت کردیا۔

دنیا بھر میں پرتعیش اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنلٹ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ مگر سوشل میڈیا پر لوگوں کی جانب سے اپنے طیارے کی ٹریکنگ کی کوششوں سے تنگ آکر انہوں نے اسے فروخت کردیا ہے۔

ایک ریڈیو انٹرویو کے دوران فرانس سے تعلق رکھنے والے 73سالہ ارب پتی برنارڈ آرنلٹ نے کہا کہ اب وہ اپنا طیارہ استعمال کرنے کی بجائے چارٹرڈ طیاروں پر سفر کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام رپورٹس کے بعد ہم نے طیارے کو فروخت کردیا، اب کوئی بھی یہ نہیں دیکھ سکتا کہ میں کہاں کا سفر کررہا ہوں کیونکہ اب میں کرائے کے طیاروں پر سفر کرتا ہوں۔

ٹوئٹر پر متعدد اکاؤنٹس کی جانب سے برنارڈ آرنلٹ، ایلون مسک اور کئی معروف شخصیات کے طیاروں کو ٹریک کیا جارہا ہے اور فلائٹ ڈیٹا عوام سے شیئر کیا جاتا ہے۔