لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے پسندیدہ ملی نغمے کے بارے میں بتا دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ اردو میں ملی نغمے گایا کرتی تھیں۔ وہ اوربچے ’آؤ بچوں سیر کرائیں تم کو پاکستان کی جس کی خاطر ہم نے دی قربانی لاکھوں جان کی‘ مل کر گایا کرتے تھے۔
جمائما نے یہ ملی نغمہ باقاعدہ گا کر سنایا۔ جمائما کی پاکستانی ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ملی نغمہ گانے پر جمائما کی تعریف کی۔
Singing in Urdu ‘Aao bechcho tum ko sair karai Pakistan ki’ – @Jemima_Khan pic.twitter.com/S7YX5wi4TL
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) October 18, 2022









