بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغان حکومت کے تعاون سے ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے تعاون سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔
سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ طالبان سوات اور پاکستان سے اپنے جنگجو واپس بلائیں، ماحول میں تلخی کو کم کریں تاکہ امن کی بات کی جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افغانستان کی حکومت کے تعاون سے ٹی ٹی پی سے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات میں طالبان کو بندوق کے ساتھ آنے کی اجازت کی کوئی بات نہیں ہوئی۔