بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مال ان کا کھاؤاور کام عمران خا ن کا کرو،میں آپ کا وکیل ہو، شیخ رشید کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا سوشل میڈیا پر کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پریس کانفرنس کے دوران حکومتی منحرف ایم این ایز کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں کہ اگر ایم این ایز مال لے رہے ہیں، تو میں ان کو کہتا ہو ں مال لے کے واپس آجائو،ان کا کھائو،ان کے پاس حرام کا مال ہے ،غریبوں کو تو انہوں نے دینانہیں، اپنے تو یہ کبھی گھر سے بھی کھاتے نہیں ،ہر وقت باہر سےکھانے کے انتظار میں ہوتے ہیں، ان کے نصیب میں ہے ہی نہیں، جو ایم این ایز ہم سے خفہ ہوگئے ہیںدوبارہ ان کو کہتا ہو ںمال ان کا کھائواور کام عمران خا ن کا کرو، آ پ کے لئے دروازے کھلے ہیں، میں آپ کا وکیل ہو ۔