انڈونیشیا کے دارلحکومت جکارتہ میں واقع مسجد کے ایک بڑے گنبد میں آگ لگ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنبد میں تزئین و آرائش کے کاموں کے دوران آگ لگی جس کے بعد وہ منہدم ہوگیا۔
حادثے کا شکار ہونے والی مسجد جکارتہ اسلامک سنٹر کے احاطے میں واقع ہے، جو اسلامی علوم کا ایک تھنک ٹینک ہے۔
سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گنبد منہدم ہوگیا تاہم پولیس نے کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مسجد کی تزئین و آرائش کا کام کرنے والی ٹھیکیدار کمپنی کے 4 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے اسلامک سینٹر کی جامع مسجد میں بدھ کو آگ بھڑک اٹھی جس سے مسجد کا گنبد منہدم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مسجد میں جس وقت آگ لگی وہاں تزئین و آرائش کا کام جاری تھا۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے لیے چار افراد کو حراست میں بھی لیا ہے۔#JakartaIslamicCenter pic.twitter.com/yPUMcuFmtY
— VOA Urdu (@voaurdu) October 20, 2022









