بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شریف خاندان صرف ڈرامے رچانے کے لئے اقتدار میں آتا ہے، پرویز الٰہی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ شریف خاندان صرف ڈرامے رچانے کے لئے اقتدار میں آتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شریف خاندان آتا ہےڈرامےرچاکرچلاجاتا ہے، میں نے ان کےساتھ 15 سال رہ کر قریب سےان کاچہرہ دیکھا ہے، سارےٹبر نےسچ نہ بولنےکی قسم کھائی ہوئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ سےایسا بندہ بھیجنےکی درخواست کی تھی جو ان سےنمٹ لے تو عمران خان مل گیا، یہ سوتےجاگتے بھی ہرجگہ جہاں جاتے ہیں عمران خان ان کےسامنے ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پرویز الٰہی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ شہبازشریف پنجاب کے عوام کے ساتھ دشمنی کررہے ہیں، اگر وفاقی حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم گندم خود امپورٹ کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کے 170 ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں جبکہ یہ رقم پنجاب اورصوبے کے عوام کا حق ہے لیکن شہبازشریف کی حکومت نے یہ رقم روک رکھی ہے۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب عمران خان کا اپنا صوبہ ہے، عمران خان کے لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں، شہبازشریف پنجاب سے بدلہ لے رہے ہیں کیونکہ یہاں پر عمران خان اورہماری حکومت ہے۔  انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے جبکہ حالات کو اس نہج پر لے جانے کا قصور بھی شہبازشریف کی حکومت کا ہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کی گندم بند کردی میں تمہارا بندوبست کروں گا، سندھ کوگندم دے دی، ہمیں اپنے پیسوں سے گندم لینےکی اجازت بھی نہیں دے رہے۔