بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی ٹی ڈی کارروائیاں قانون کے دائرے میں کرے ، بے گناہ زد میں آیا تو عوام بددل ہونگے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی کارروائیاں قانون کے دائرے میں کرے ، بے گناہ زد میں آیا تو عوام بددل ہونگے ۔ غیر ملکیوں کی سیکورٹی کیلئے بلوچستان میں اسپیشل پراٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں گندم کے بیجوں پر 2 اعشاریہ20 ارب روپے کی منظوری بھی کابینہ اجلاس میں دے دی ۔
اجلاس میں سنڈیمن ہاسپٹل کوئٹہ کی ماسٹر پلاننگ ، ماس ٹرانزٹ ، ٹریفک انجینئیرنگ ، ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور کاؤنٹر ٹیررازم منصوبے بھی منظور ہوئے ۔