بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طاقت کے بھوکے سیاست دان نوجوانوں کو متعصبانہ ایجنڈے کا شکار بناتے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کچھ طاقت کے بھوکے سیاست دان نوجوانوں کو اپنے متعصبانہ ایجنڈے کا شکار بناتے ہیں، ایسا کرنا بدقسمتی کی بات ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قومیں اپنی طاقت ان نوجوانوں سے حاصل کرتی ہیں جو اپنے سفر کو طاقت دیتے ہیں اور اپنے مستقبل کو متحرک کرتے ہیں، نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

پنجاب میں ہم نے نوجوانوں کےلئے مختلف اقدامات شروع کیے جن کا مقصد انہیں بااختیار بنانا ہے، ان اقدامات کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری مواقعوں کےلئے سہولت فراہم کرنا ہے۔