بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راکل پریت سنگھ نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکل پریت سنگھ نے اپنے قریبی دوست جیکی بھگنانی سے شادی کے بارے میں اٹھنے والی افواہوں کو مسترد کر دیا۔

بھارتیویب سائٹ کے مطابق راکل پریت سنگھ اور ان کے بوائے فرینڈ جیکی بھگنانی ایک ساتھ ممبئی میں دیوالی کی پارٹی میں دیکھے گئےجہاں فوٹوگرافرز کی جانب سے ان سے شادی کے بارے میں سوال کیا گیا کہ ’سب کو پتا چل گیا‘۔

اس کے جواب میں راکل پریت سنگھ نے کہا کہ ’کیا؟ سب بکواس ہے‘۔ تاہم دیوالی کی پارٹی  سے قبل تصاویر  بنواتے وقت راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی کافی خوش گوار موڈ میں دکھائی دیے  تھے اور اس سوال کے جواب کے بعد بھی دونوں مسکراتے ہوئے نظر آئے تھے۔


بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں  کہ راکل پریت سنگھ اور جیکی بھگنانی 2023 میں شادی کرنے والے ہیں تاہم راکل پریت سنگھ کے اس جواب کے بعد یہ بات سچ ہوتی دکھائی نہیں دے رہی۔

Rakul Preet Singh pens unique wish for boyfriend Jackky Bhagnani this  Valentine's: See

یاد رہے کہ جیکی بھگنانی اور راکل پریت سنگھ نے رواں سال کے آغاز میں ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلقات  کی تصدیق کی تھی جس کے یہ دونوں اکثر ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں۔