بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نااہل قرار، پی ٹی آئی رہنماؤں کا سخت ردعمل

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آگئے ہیں۔

توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں پوری عوام کی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اب مذاکرات کے ذرعیے عمران خان کی بحالی کو نوازشریف کی رہائی کے ساتھ جورا جائے گا تو اُس کی بھول ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ تمام کارکن اور عوام فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف باہر نکلیں۔

عثمان ڈار

توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے سے متعلق عثمان ڈار نے کہا کہ آج کے فیصلے سے پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہوگیا۔

 

اسد عمر 

اسد عمر نے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ عمران خان کے کیس کی بنیاد نہیں، اسکے باوجود فیصلہ خلاف آیا، فیصلہ غیر متوقع نہیں تھا، یہ فیصلہ سیاسی بنیاد پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ مائنس ون کا فارمولا نہیں چلے گا، آج ہی الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گے، ہائی کورٹ یہ فیصلہ دو منٹوں میں اڑا دے گا۔

فرخ حبیب 

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف تمام فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچے، بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کا دست راست بن چکا ہے، عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ان کا نپیں ٹانگ رہی ہے۔

فیاض الحسن چوہان

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نا اہلی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عقل کے اندھوں، سمجھ کے لولوں اور دانش کے لنگڑوں نے اپنی مرضی کا فیصلہ کروایا، یہ جو مرضی فیصلہ کروا لیں عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیر اعظم ضرور بنیں گے۔

فیاض الحسن نے کہا کہ جس وزیر اعظم نے قوانین کے مطابق تحائف خریدے اسے نا اہل کیا گیا ہے، جو ثابت شدہ چور اور لٹیرے ہیں انہیں بری کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے لیڈر ان نے اربوں روپے مالیت کے تحائف توشہ خانہ سے لئے، عمران خان کے خلاف اور کچھ نہ ملا تو ان کے خلاف جھوٹا کیس بنا دیا۔