نیویارک(شوبز ڈیسک)مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایران کی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
برٹنی نے اپنے ٹوئٹ پیغام کے زریعے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ میں اور میرے شوہر آزادی کی جنگ لڑنے والے ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔
Me & my husband stand with the people of Iran fighting for freedom.
— Britney Spears 🌹🚀 (@britneyspears) October 16, 2022
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی گلوکارہ کے بیان پر ایرانی میڈیا نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ وہ کئی سالوں سے اپنے والد کے کنٹرول میں رہنے کی وجہ سے ابھی ذہنی مسائل کا شکار ہیں، اس لیے ایسی حالت میں وہ یوں کسی سنجیدہ صورتحال پر اپنا کوئی بیان دینے کی اہل نہیں ہیں۔
یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز نے جون میں اداکار اور فٹنس ٹرینر سیم اصغری سے شادی کی تھی جوکہ ایک ایرانی نژاد ہیں، سیم اصغری کا تعلق ایران سے ہے اور سیم باقاعدگی سے سوشل میڈیا پر ایران کی موجودہ صورتحال سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل گلوکارہ شکیرا نے بھی ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا جس پرانہیں ایرانی میڈیا کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔









