اگر آپ جانوروں سے محبت اور دوستی کریں تو وہ آپ کو بڑھ کر دوستی اور وفاداری کا ثبوت دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو زیر گردش ہے جو ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو رہی ہے، یہ ویڈیو انسان اور جانور کی لازوال دوستی اور محبت کی عکاسی کررہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو سری لنکا سے جوڑا جارہا ہےاور ا س کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ مرنے والا شخص اس بندر کی دیکھ بھال کرنے کے ساتھ اسے روزانہ کھانا دیتا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر میت کے پاس موجود ہے اور مرنے والے کو جگانے کی کوشش کرتا ہے، کبھی اس کے چہرے پر ہاتھ پھیرتے ہوئے جگاتا ہے تو کبھی اسے بوسہ دے کر اٹھانے کی کوشش کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرنے والے شخص کی فیملی کی جانب سے بندر کو ہٹانے کی بھی کوشش کی جاتی ہے لیکن وہ ناکام نظر آئے۔









