بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلوانے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کلیدی کردار 

اسلام آباد:پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(فیٹف ) کی گرے لسٹ سے نکلوانے میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کلیدی کردارادا کیا۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احکامات پرجی ایچ کیوایک میجر جنرل کی سربراہی میں اسپیشل سیل قائم کیا گیا تھا۔ اس سیل نے مختلف محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز کے درمیان کوارڈینیشن میکنزم بنایا اور پھر ہر پوائنٹ پر ایک مکمل ایکشن پلان بنایا اور اس پر ان تمام محکموں، وزارتوں اور ایجنسیز سے عمل درآمد بھی کروایا ۔اس سیل نے دن رات کام کرکے منی لانڈرنگ، ٹیرر فانسنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ پر ایک مؤثر لائحہ عمل سے قابو پایا گیاجس کی وجہ سے فیٹف میں کامیابی حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کو 2018 میں 27 نکاتی ایکشن پلان دیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا تھا۔ – جون 2022میں پاکستان کے 27ایکشن آئٹمز میں سے 27 نکات مکمل کر لیے تھے۔ آخری ایکشن پلان بھی جون 2022 میں مکمل کیا پاکستان کو جون 2021ٖمیں فیٹف کی طرف سے ایک اور ایکشن پلان دیا گیاجس کابنیادی مقصد منی لانڈرنگ روکنا تھااس ایکشن پلان کے 7 نکات تھے اور 7کے 7مکمل ہوئے۔ دونوں ایکشن پلانز 34 نکات پر مشتمل تھے۔ اینٹی منی لانڈرنگ(AML)اورکاونٹر ٹریرسٹ فائناسنگ(CFT) پر مبنی اس ایکشن پلان کو4 سال کی مسلسل کوششوں کے بعدمکمل کیا گیا ۔۔ پاکستان نے اپنا 2021 کا ایکشن پلان فیٹف کی طرف سے مقرر کردہ ٹائم لائنز یعنی جنوری 2023 سے پہلے مکمل کر لیاتھا۔