ریاض/جدہ(ممتازنیوز)پاکستا ن مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدرشیخ سعیداحمد،سرپرست رانامحمد اشرف، جنرل سیکرٹر ی ملک منظور اعوان نے کہاہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کے دھونس دباؤاور دھمکیوں کے باوجود الیکشن کمیشن نے میرٹ پر فیصلہ دیا،اتحادی حکومت کو ملک میں انتشار پھیلنے والوں سے سختی سے نمٹنا چاہیے،فیٹف گرے لسٹ سے نجات پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری ہے ۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سعودی عرب کے رہنماؤں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ملک کو ایک بڑے فتنے سے نجات مل گئی ہے جواپنے فائدے کےلئے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کررہاتھا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ملک میں پی ٹی آئی کارکنوں کے احتجا ج کو سختی سے روکنا چاہیے،اگر فیصلے پر اعتراض ہے تو اس کے لئے متعلقہ فورم موجود ہیں،کسی کو انتشار اور بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی جس سے پہلے سے مشکلات کا شکار ملکی معیشت ابتری کا شکار ہو۔پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق فیٹف کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتےہوئے شیخ سعیداحمد، رانامحمد اشرف اور ملک منظور اعوان نے کہاکہ اس کامیابی کا سہرا مسلم لیگ ن کی زیرقیادت اتحادی حکومت کو جاتا ہے،ن لیگ نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے،فیٹف کے فیصلے کے یقیناً ملکی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔
(ن) لیگ سعودی عرب کے رہنماؤں کاعمران کی نااہلی کا خیرمقدم ،فیٹف فیصلے پروزیراعظم شہباز،پاکستانیوں کومبارکباد








