کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ’توشہ خانہ کیس‘ میں نا اہل قرار دیے جانے پر سوشل میڈیا پر زبردست بحث شروع ہوگئی ہے۔
سابق وزیراعظم کی نااہلی پر شوبز شخصیات نے بھی اپنا ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔
What a joke
— Samina Peerzada (@SaminaSays) October 21, 2022
سینیئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے صرف اتنا لکھا کہ ’کیا مذاق ہے‘۔
گلوکار ہارون شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’دی لیجنڈ آف میو نا بٹ پارٹ تھری جلد ریلیز ہوگا‘
"The Legend of Meow-na Butt" 🐈
Part II Coming Soon https://t.co/u0rqStZB8N
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) October 21, 2022
اداکار شان شاہد نے بھی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں قوم کی آواز قرار دیا۔
The voice of the nation..@ImranKhanPTI pic.twitter.com/ujmdYTl6q5
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) October 17, 2022









