بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی نئی قیادت اتوارکو میڈیا سےگفتگو کرے گی

بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اراکین اتوار کو مکمل اجلاس میں منتخب ہونے کے بعد اسی روز میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
سی پی سی کی نئی قیادت کاانتخاب سی پی سی کی20ویں مرکزی کمیٹی کے پہلے مکمل اجلاس میں کیا جائے گا۔ جس کے بعد وہ تقریباً دوپہر 12 بجے بیجنگ میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔اس تقریب کوچائنہ میڈیا گروپ اورشِنہوا نیٹ براہ راست نشر کریں گے۔ اسے ملک بھر میں ٹیلی ویژن اور ریڈیو اسٹیشنز کے ساتھ ساتھ نیوز ویب سائٹس، نئے میڈیا پلیٹ فارمز، بڑی آؤٹ ڈور اسکرینز اور موبائل ٹیلی ویژنز کے ذریعے بھی نشر کیا جائے گا۔