بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس سے سابق صد ہو جن تاؤ کو زبردستی باہر نکال دیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے سابق صدر ہوجن تاؤ کمیونسٹ پارٹی کے سالانہ اجلاس میں شریک تھے۔ وہ چین کے موجودہ صدر شی جن پنگ کے ساتھ والی نشست پر بیٹھے ہوئے تھے۔ اس دوران کچھ لوگ آئے اور سابق چینی صدر کو ان کی مرضی کے خلاف باہر لے گئے۔
چینی صدر شی جن پنگ خاموشی سے یہ سب دیکھتے رہے۔ اس واقعہ کے وقت ہال میں کمیونسٹ پارٹی کے دو ہزار ارکان موجود تھے۔
China's Communist Party enshrines its opposition to Taiwanese independence in its constitution, according to a resolution released at the end of its twice-a-decade congress pic.twitter.com/f0R9UBb1Wx
— TRT World Now (@TRTWorldNow) October 22, 2022
چینی کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس میں آئین میں ایسی ترامیم منظور کر لی گئی ہیں جن سے صدر شی جن پنگ کے تیسری مدت کے لیے صدر منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے اجلاس کے اختتامی روز دارالحکومت بیجنگ میں انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کیے گئے تھے۔









