ریاض(ممتازنیوز )مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کانام خارج ہونے پروزیراعظم میاں شہباز شریف ،وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،آرمی چیف سمیت لیگی قیادت کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان چارسال بعد 34نکات پرعمل درآمد کرکےپاکستان وائٹ لسٹ میں آگیا،آرمی چیف نے اداروں سے مل کرتمام نکات پرعمل درآمد کویقینی بنایادنیانے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کی کاوشوں کوتسلیم کیا،ان خیالات کااظہار انہوں نےمسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئرنائب صدرمحمود الحق ڈوگر کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کےلیے غیرملکی فنڈنگ کاحصول آسان ہوجائے گا،انہوں نے کہاکہ لیگی قیادت نے جس طرح عدالتوں کاسامناکیاعمران خان کوبھی چاہیے کہ وہ اب عدالتوں میں مقدمات کاسامناکریں ،شیخ سعید کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں چیئرمین چوہدری اکرم، جنرل سیکرٹری ملک منظور صاحب، چیف پیٹرن ڈاکٹر محمود باجوہ، جدہ، مکہ، دمام اور القصيم سے مسلم لیگ ن اور تمام پی ڈی ایم کے دوستوں نے شرکت کی۔













