بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکار فیروز خان کو اگر بچوں سے ملنا ہے تو کیا کرنا ہو گا؟ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم جاری کر دیا

کراچی: معروف اداکار فیروز خان کو اہلیہ علیزے سے طلاق کے بعد عدالت کی جانب سے سخت شرائط پر اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت مل گئی ہے ۔

فیملی کورٹ نے علیزے سلطان کو بچے اپنے پاس رکھنے کی اور فیروز خان کو ایک ماہ میں دو بار اپنے بچوں سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔عدالت نے اداکار کے سامنے یہ شرط رکھی ہے کہ جب بھی وہ بچوں سے ملنے جائیں گے تو پہلے اپنا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے۔اداکار فیروز خان نے فیملی کورٹ میں بچوں سے ملاقات اور حوالگی کی درخواست دائر کر رکھی تھی جس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔