بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سی پی سی نئے اور بڑے معجزات کر دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے:شی جن پھنگ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) مکمل طور پر پراعتماد ہے اور نئے دور کے نئے سفر میں نئے اور اس سے بھی بڑے معجزات کردکھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔شی نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہفتہ بھر جاری رہنے والی سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے اختتامی اجلاس میں موجود 2ہزار338 مندوبین اور خصوصی طور پر مدعو کردہ مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پی سی کانگریس نے سوچ کو متحد ، اعتماد کو مضبوط ، نصاب کی تشکیل اور حوصلوں کو بڑھانے کے اپنے اہداف کو حاصل کیا ہے،کانگریس ہمارے پرچم کو بلند رکھنے، طاقت کو جمع اور یکجہتی اور لگن کو فروغ دینے میں کامیاب رہی ہے۔شی کی زیرصدارت اختتامی اجلاس میں،کانگریس نے 205 اراکین اور171 متبادل اراکین کے ساتھ نئی مرکزی کمیٹی، اور133 اراکین پرمشتمل نیا مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط معائنہ (سی سی ڈی آئی ) کا انتخاب کیا۔کانگریس نے سی پی سی کی 19ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ ، 19ویں سی سی ڈی آئی کی ورک رپورٹ اور سی پی سی کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری دی۔شی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کانگریس میں کیے گئے تمام فیصلے اور منصوبے اور اس کے تمام نتائج ہر لحاظ سے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے ساتھ ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر، تمام محاذوں پر قومی تجدید کو آگے بڑھانے اور نئی کامیابیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہماری کوششوں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کریں گے۔شی نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی اصل خواہش اور بنیادی مشن اور ملک کے سب سے بنیادی مفادات کو ذہن میں رکھیں اور اس بات کو مضبوطی سے ذہن میں رکھیں کہ یہ ملک اس کے لوگ ہیں؛ عوام ہی ملک ہیں۔