facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان یورپی یونین سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین (ای یو) کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق ایمون گلمور نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان کی انسانی صورتحال سمیت مجموعی علاقائی سلامتی اور یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ سفارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٓئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور مشترکہ مفاد کی بنیاد پر باہمی طور پر فائدہ مند کثیرالجہتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے پر امید ہیں۔