اسلام آباد(ممتاز نیوز)الیکشن کمیشن کے عمران خان کی نااہلی کے بعد ریڈ زون میں مسلح گارڈز کو گرفتار کرنے والی اسلام آبادپولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کردیاگیا۔آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ریڈ زون میں مسلح گارڈز کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کردیا ۔ کے پی کے پولیس کے مسلح گارڈ نے ریڈ زون میں فائرنگ کردی تھی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسلح گارڈز کو گرفتار کیا تھا۔ اچھی کارکردگی پر دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی انعامات دئیے جائیں گے۔
ریڈ زون میں مسلح گارڈز کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان








