بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگی رہنماء پر حملہ، عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے باہر پاکستان تحریک انصاف کارکنان کی جانب سے لیگی رہنماء محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کا مقدمہ عمران خان و دیگر کیخلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ سیکریٹریٹ میں ن لیگی رہنماء محسن شاہنواز رانجھا کی درخواست پر درج عمران خان سمیت دیگر کیخلاف کی گئی ایف آئی آر میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات شامل کی گئی ہیں۔
لیگی رہنماء کا مؤقف ہے کہ میں رکن قومی اسمبلی ہوں اور توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا، کیس کا فیصلہ عمران خان کیخلاف آیا، جیسے ہی میں الیکشن کمیشن سے باہر نکلا تو مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔
محسن شاہنواز رانجھا کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان نے ان کی گاڑی کے شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ محسن شاہنواز رانجھا پر قاتلانہ حملہ عمران خان کی ایماء پر ہوا۔
گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے باہر پیش آنیوالے فائرنگ کے واقعے پر پی ٹی آئی کے مستعفی ایم این اے صالح محمد خان اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں صالح محمد خان، ان کے گن مین تصدق علی شاہ اور شاہ زیب ملزم نامزد ہیں۔