کراچی (نیوز ڈیسک)ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر اور فیملی سے لوٹ مار،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچی تو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اور 25ہزار روپے بھی لے گئے ۔ مقدمہ عبدالحمید کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں درخواست گزار نے بتایا کہ انہوں نے آن لائن ٹیکسی سروس سے کیپ بک کرایا اور جیسے ہی وہ آئی تو اس دوران ملزمان بھی آگئے اور واقعہ رونما ہوا۔ ملزمان نے موبائل فون اور پرس مانگا، دوران لوٹ مار موٹرسائیکل سوار دو پولیس اہلکار آپہنچے، ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،ملزم ہجوم کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، ڈاکؤوں کی فائرنگ سے گاڑی پر بھی ایک گولی لگی مقابلے دوران ڈاکوؤں نے12سے زائد گولیاں فائر کیں، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔
حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر اور فیملی سے لوٹ مار








