بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آسیہ اندارابی،ناہیدہ نسرین،فہمیدہ صوفی دختران کشمیر ہی نہیں دختران پاکستان بھی ہیں، زرتاج گل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کشمیر یوتھ الائنس اور جموں کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتما م کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کے موقع پر قومی کانفرنس کا انعقاد ایوان کشمیر میں کیا گیا،کانفرنس کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر تھیں جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹرجنرل کشمیر لبریشن سیل ارشاد محمود،ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی صدر کشمیر یوتھ الائنس،جماعت اسلامی کی رہنما سابق ایم این اے عائشہ سید، خاتون کشمیری رہنما شائستہ صفی،اینکر بختاور محمود،ملیحہ ہاشمی اینکر پرسن اویس منگل والا،امیر عباس،سیکرٹری جنرل مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سردار مظہر،سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر،پلوشہ سعید،نوید احمد،انعم امتیازودیگرنے شرکت کی،وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل کا کہنا تھا کہ آسیہ انداربی،ناہیدہ نسرین،فہمیدہ صوفی صرف دختران کشمیر نہیں دختران پاکستان بھی ہیں،ہمارے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی خود مختاری اور کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑا،سیاست چمکانے کیلئے ہمارے خلاف جھوٹا پروپگینڈا کیا گیا کہ ہم نے کشمیر کا سودا کر دیا ہے،اپوزیشن کسی اور معاملے پر سیاست کرے کشمیر کا سودا کوئی نہیں کرسکتا،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے۔صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا فروری کا دن عالمی اداروں سے انصاف کا متقاضی ہے،ہندوستان ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کر رہا ہے،پاکستان کے نوجوان اور میڈیا ہندوستان کے جنگی جرائم کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے کردار ادا کریں۔جماعت اسلامی کی مرکزی رہنما اور سابق ایم این اے عائشہ سید کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ یو این کو دنیا میں امن کیلئے قائم کیا گیا مگر جنوبی ایشیا کا امن ہندوستان نے برباد کر رکھا ہے،آج کے دن مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون کشمیری رہنما شائستہ صفی کا کہنا تھا کہ ہندوستان ایک نہتی لڑکی مسکان کے نعرہ تکبیرسے ہی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں ہزراوں خواتین کے اللہ اکبر کے نعروں اور ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کہ نعروں سے بوکھلاٹ کا شکار ہے اور سیکولرازم کا نام نہاد ملک انسانوں کی بنیادی حقوق سلب کر رہا ہے،ہمارے بھائیوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جاتا ہے،مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ صرف بھارتی مظالم کا نہیں بلکہ ہمارا مسئلہ آزادی کا ہے۔اینکر بختاور محمود،ملیحہ ہاشمی اینکر پرسن اویس منگل والا،امیر عباس،سیکرٹری جنرل مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سردار مظہر،سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر،پلوشہ سعید،نوید احمد،انعم امتیازودیگرکا کہنا تھا کہکہ کشمیری خواتین بہادر ی و شجاعت کا استعارہ ہیں،کشمیری خواتین کا یوم مزاحمت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سیاہ ترین دن ہے،سینکڑوں خواتین کے ساتھ ریپ اور بے حرمتی انصاف کے عالمی اداروں اور حقوق نسواں کے اداروں پر سوالیہ نشان ہیں،وزیراعظم عمران خان ریاستی میڈیا پر کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی پالیسی دیں۔اس موقع پر دارارقم سکول کے بچوں نے کشمیری خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی نغمے پر ٹیبلو بھی پیش کیا۔