کوہاٹ(نیوز ڈیسک)کوہاٹ میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ کے علاقے لاچی میں پیش آیا،جہاں اراضی تنازعہ پر فائرنگ کر کے3 افراد کو قتل کردیاگیا،فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے،لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔









