بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کشمیر ی 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منا کر عالمی برادری پر یہ واضح کریں کہ کشمیر ی اپنی سرزمین پرکسی صورت بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے،فریدہ بہن جی

سرینگر (ممتاز نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس کی سینئر رہنماءاور جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی چیرپرسن فریدہ بہن جی نے دنیا بھر میں کشمیر ی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منا کر عالمی برادری پر یہ واضح کریں کہ کشمیر ی کسی صورت مقبوض©ہ جموں و کشمیر پر بھارت کا جابرانہ اور غیرقانونی قبضہ تسلیم نہیں کرتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا حق خود ارادیت چاہتے ہیں جس کا وعدہ خود بھارت نے ان سے عالمی برادری کے سامنے کررکھا ہے ، اتوار کو یوم سیاہ کے سلسلے میں اپنے بیان میں فریدہ بہن جی نے کہا کہ 27اکتوبر کشمیر کی تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے جب 1947میں بھارت نے رات کے اندھیرے میں اپنی افواج کشمیر میں داخل کرکے جموں وکشمیر پر غیرقانونی طریقے سے حملہ آور ہوا تھا اور اس دن سے ا±ج تک کشمیر پر غیر قانونی طور پر قابض ہے اور اپنے جابرانہ قبضے کو طول دینے کے لئے کشمیریو ں کا قتل عام اور ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے،فریدہ بہن جی نے کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا سب سے المناک دن ہے کیونکہ 1947 میں اس روز بھارت نے فوجی طاقت پر کشمیریوں کے ان تمام بنیادی پر ڈاکہ ڈالا جن کی ضمانت اقوام متحدہ کے چارٹر میں دی گئی ہے۔۔ انہوں نے دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں بھارتی سفارت خانوں، اقوام متحدہ کے دفاتراور تاریخی مقامات کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرے کریں۔ کشمیری خاتون رہنماءنے کہاکہ بھارت اپنے جابرانہ قبضے کو برقرار رکھنے کے کئے کشمیریوں پر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑرہا ہے ،10 لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکار ظالمانہ انتقام کے ساتھ کشمیریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور دردو غم ، آہ و زاری کشمیریوں کا مقدر بن چکی ہے۔تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کا قتل، پانچ لاکھ سے زائد عمارتوں کی تباہی، تیرہ ہزار سے زائد خواتین کی بے حرمتی، دس ہزار نوجوانوں کی جبری گمشدگی، ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کی نظربندی اور بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے دیگر گھناو¿نے جرائم اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کشمیر کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ فریدہ بہن جی نے کہا کہ بھارت کشمیریو ں کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے مختلف حربے اور مذموم منصوبے استعمال کررہا ہے ،مودی کی قیادت میں فسطائی بھارتی حکومت تمام کشمیری مسلمانوں کو ختم کرنے اور مقبوضہ علاقے کو ہندو اکثریتی خطہ میں تبدیل کرنے پر تلی ہوئی ہے۔بھارت نے کشمیر میں اسرائیلی پالیسی اپنائی ہوئی ہے اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے لیے باہر کے لوگوں کو علاقے میں بسایا جا رہا ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ دس لاکھ فوج کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے میں ناکامی کے بعد مودی حکومت نے کشمیریوں کو ڈرانے کے لیے ہندو غنڈوں کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ تاہم اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے کشمیری عوام کو اپنے منصفانہ مقصد سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کی بدولت بھارت کوجلد کشمیر سے نکلنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیری بھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی حاصل کریں گے۔۔