بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کوترجیح دی ،شیخ سعیداحمد

ریاض(ممتاز نیوز )مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد اورسیکرٹری جنرل ملک منظورا عوان نے کہاہے کہ (ن )لیگ کے قائد نواز شریف اوروزیراعظم شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کوقیمتی اثاثہ سمجھتے ہیں پاکستان کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاسب سے اہم کردارہے ن لیگ کی قیادت نے ہمیشہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل کوترجیح دی ہے ،سعودی عرب میں قیادت کی ہدایت پرپارٹی کوہرسطح پرمنظم اورمتحرک کیاجارہاہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل ہوسکیں وہ یہاں مسلم لیگ ن کے دوسرے تنظیمی اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں سینئرپارٹی رہنمائوں ڈاکٹرمحمود احمد باجوہ ،چوہدری مجید ،رانااشرف ،محمود الحق ڈوگر ،عدنان بٹ ،طارق جنید ،راناطارق ،حاجی ساجد ،سردارنواز ،ظہیرمغل اوردیگر نے شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پروزیراعظم شہباز شریف،وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوپاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پرمبارکباد دیتے ہوئے اس ضمن میں ان کی کوششوں کوسراہااجلاس میں پارٹی کے تنظیمی معاملات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا اوراس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے تمام حصوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں سے روابط بڑھانے اوران کے مسائل کونہ صرف ریاض میں پاکستانی سفیر اورجدہ میں قونصل خانے کے ساتھ مل کرحل کروانے بلکہ اجتماعی مسائل کووزیراعظم اور ن لیگ اوورسیز کے سربراہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار تک پہنچانے کابھی فیصلہ کیااجلاس میں ن لیگ سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے تمام رہنمائوں پرزور دیاکہ قیادت نے ان پرجس اعتماد کااظہار کیاہے وہ اس پرپورااترنے کے لیے اپنی تمام ترتوانائیاں صرف کریں اجلاس میں پارٹی کے سوشل میڈیاونگ کوبھی مکمل طور پرفعال کرنے کافیصلہ کیاگیا،شیخ سعید احمد نے اجلاس کوبتایاکہ سائرہ شمس صاحبہ کو قیادت کے مشورہ کے بعد سوشل میڈیاٹیم کاسربراہ بنایاگیاہے امیدہے وہ سوشل میڈیاپرٹیم کومتحرک کریں گی جبکہ خواتین ونگ کوبھی فعال بنانے پرزور دیاگیاانہوں نے کہاکہ ماریہ صدیقی وویمن ونگ کی نائب صدر مقرر ہوئی ہیں امیدہے وہ خواتین ونگ کی مضبوطی کےلیے اپنابھرپورکردار اداکریں گی ۔اجلاس کے اختتام پرملکی سلامتی ترقی ،خوشحالی ،ملک کومعاشی سطح پرجن مسائل کاسامناہے ان سے نکلنے کےلیےخصوصی طور پردعاکی گئی ۔