بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہزادہ گشتاسپ خان کی اعظم سواتی ،صالح محمد کے ساتھ پولیس کے توہین آمیز طرز عمل کی مذمت

مانسہرہ(ممتاز نیوز )جے یوآئی ف کے رہنماء اورعلاقائی سیاست میں صالح محمد کے حریف شہزادہ گشتاسپ خان نے اسلام آباد پولیس کی طرف سے بزرگ سنیٹر اعظم خان سواتی اور MNAصالح محمد خان کیساتھ کیے گئے غیرمہذب اور توہین آمیز طرز عمل اور روئیے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ طور طریقہ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں سیاست میں یہ کس طرح کی روایات قائم کی جارہی ہیں سیاست میں پہلے ہی ہماری معاشرتی روایات باہمی احترام برداشت اور بردباری کاجنازہ نکال چکاہے اب سیاسی مخالفین کیساتھ ان طور طریقوں میں تو تمام حدیں ہی پار ہوگئی ہیں اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے kp کو اچھا پیغام نہیں دیاگیا اور اسکے اثرات بھی مرتب ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا اعظم خان سواتی اور صالح محمدخان سے سیاسی اختلافات کے باوجود باہمی احترام اور بھائی چارے کارشتہ ہے ہمارے رستے غم اور خوشیاں ایک ہیں رواداری اور خاندانی روایات کو کسی بھی صورت قربان نہیں کیاجاسکتا یہ جو بیج بویاجارھا ہے باآخر اس کافصل توکسی کوکاٹنا پڑے گا انہوں نے اس خرابی نفرتوں اور گند کومزید بڑھنے سے روکنے کیلئیے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک وقوم کی وسیع تر بھلائی کیلئیے سوموٹو نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک نفرتوں کدورتوں سیاسی اختلاف میں اسلامی اور انسانی تہذیب اور روایات تک کو نظرانداز کرنے کا ہرگز متحمل نہیں ہوسکتا۔