اسلام آباد(ممتازنیوز)پی ٹی آئی کے رہنما وسابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے اداکارہ صوفیہ مرزا کے سابق شوہرفاروق ظہور کی مدعیت میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے اپنے ، اداکارہ صوفیہ مرزااور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثناءاللہ عباسی کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ حکومت کی ایک اور بھونڈی حرکت ہے۔
اپنے ایک ٹویٹ میں شہزاد اکبر نے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف اربوں کے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی پوری تحقیقاتی ٹیم بشمول مردان شاہ،عمید بٹ اورڈی جی ثنااللہ عباسی اور میرے ایک بھونڈا مقدمہ درج کیا گیا ہے ، بیچارہ ڈاکٹر رضوان فوت ہونے کی وجہ سے بچ گیا ورنہ اسکا نام بھی ہوتا ۔انہوں نےکہاکہ نالائقوں کو ملے مدعی عمر فاروق ظہور کی حقیقت اس ناروے کے ایک اخبار کی تفصیلی رپورٹ سے واضح ہے جس میں کورونا ویکیسن کے حوالے سے بے ضابطگیوں کا ذکر ہے ۔
میرے خلاف مقدمے کااندراج حکومت کی ایک اور بھونڈی حرکت ،شہزاداکبر








